Wednesday, December 14, 2011

ملک کی ترقی کا دار و مدار

کسی بھی ملک کی ترقی کا دار و مدار وہاں کے عوام کا ملکی قوانین پر عمل
درآمد پر ہوتا ہے ۔ اگر عوام الناس ملکی قوانین کو مذاق سمجھتے ہوئے اپنے
اپنے مفادات کو پروان چڑھانے اور ریاست کے اندر ریاست قائم کرتے ہوئے
حکومت رٹ کو چیلنج کریں تو ریاستی مشینری حرکت میں آکر قانون شکنی کے
مرتکب ہونے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتی ہے ۔ آزاد کشمیر کا خطہ ایک
پرامن خطہ ہے اور یہاں کے جمہوری حکمران بھی عوام درست ہیں۔ اور عوام کے
مصائب اور مشکلات کو کم کرنے کے اقداما ت اٹھاتے رہتے ہیں۔ پچھلے چند
دنوں سے مظفر آباد نیلم روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان نے از خود
کرایوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت فراہم کیا ہے ۔ عوام جو
مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی مجبور و بے بس ہیں اب وہ ان لیٹروں کے ہاتھوں
لٹ رہے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ روالپنڈی سے مظفرآباد کا فاصلہ تقریباً
140کلو میٹر اور کرایہ 200روپے ہے جبکہ مظفر آباد سے اٹھمقام کا فاصلہ
70کلومیٹر ہیا ور اس روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان نے قانون و ضابطہ
کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے از خود کرایہ 220روپے مقرر کرتے ہوئے مسافروں کو
لوٹنے کا سلسلہ شروع کر دیا حالانکہ مظفر آباد تااٹھمقام سڑک بھی اعلیٰ
کوالٹی کی تعمیر کی گئی ہے یہ بات نہ صرف وادی نیلم کے لوگوں کے خلاف ہے
بلکہ حکومتی رٹ بھی چیلنج کی گئی ہے جس پر آزاد کشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ
خاموش کیسے بیٹھ سکتے تھے انہوں نے اس زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ
ٹرانسپورٹرز حضرات کو قانون شکنی سے منع کرتے ہوئے عوام مفادت کے پیش نظر
کراتے از خود کم کرنے کی ہدایت کی مگر انہوں نے ان کی بات سنی ان سنی کر
دی اور لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے ہڑتال
ختم کروانے پر زور دیا مگر لٹیرے باز نہ آئے اب انہوں نے عوام کی مشکلات
کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے شروع کر دیے اور پولیس سمیت آزاد کشمیر کے
دوسرے متعلقہ محکموں کے پاس موجود ٹراسپورٹ گاڑیاں مظفر آباد سے اٹھمقام
چلانی شروع کر دی ہیں جس پر وادی نیلم کے لوگ انتہائی خوشی کا اظہار کرتے
ہوئے محمد طاہر کھوکھر کو دعائیں دے رہے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا تعلق
متحدہ قومی موومنٹ سے ہے اور ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے قائد تحریک
الطاف حسین نے انہیں ''سنٹرل ایگزیکٹو کونسل '' کا رکن بھی بنا دیا ہے ۔
طاہر کھوکھر نے اس سے قبل وزارت سیاحت میں بھی بطور وزیر اپنی اعلیٰ
صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کیلئے بہت
کام کیا اور اب پیپلز پارٹی کی حکومت میں وزارت ٹرانسپورٹ کا قلمدان
سنبھال کر محکمہ میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اصلاحات شروع کر دی ہیں جن
کی بدولت آزاد کشمیر کے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد
ملے گی ۔ میں سمجھتا ہوں کہ آزاد کشمیر کے باقی وزراء کو بھی اپنے اپنے
محکمہ جات میں بہتری لانے کیلئے محنت سے کام کرنا ہو گا تاکہ عوام ایک
تبدیلی محسوس کریں ۔ ایم کیو ایم کے وزیر جماعت کی پالیسیاں اپناتے ہوئے
لوگوں کو ریلیف دینے میں مصروف کار ہیں۔ قابل افسوس بات یہ ہے کہ مسلم
لیگ (ن) آزاد کشمیر راہنماو سابق سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے وادی
نیلم کے مٹھی بھر ٹرانسپورٹروں کے حق میں بیان دے کر جس عوام دشمنی کا
مظاہرہ کیا ہے وہ قابل مذمت ہے ۔ کرائے کم کروانے کے عمل کو لوگوں نے بہت
پسند کیا ہے اور محمد طاہر کھوکھر کے حق میں پر جوش نعرے لگائے جبکہ
ٹرانسپورٹرز کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ امید رکھنی چاہیے کہ
بہت جلد گاڑی مالکان حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنی گاڑیاں سڑکوں پر
لا متعلقہ محکمہ کے ضابطہ کے مطابق چلائیں گے ۔

No comments:

Post a Comment